اسلام آباد(این این آئی)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطین اور کشمیر میں جاری مظالم کو اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان قرار دے دیا۔اسلام آباد میں سفرا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کی منظم نسل کشی، اسرائیل کے جنگی جرائم اور کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ہے، دنیا کو مل کر اسے ختم کرنا ہوگا، فلسطین اور کشمیر میں جاری مظالم اقوام متحدہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ دنیا کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان عالمی امن اور سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا، سلامتی کونسل کی غیر مستقل رکنیت پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔اسحٰق ڈار نے تقریب میں شریک سفرا کو سال نو کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کی پاسداری پر عمل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے رکن ممالک کی جانب سے پاکستان کو سلامتی کونسل کا غیر مستقل رکن منتخب کرنے پر شکر گزار ہیں، ہم آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے، پاکستان کو اقوام متحدہ میں غیر مستقل رکن بننے کا اعزاز ایسے وقت میں ملا ہے، جب دنیا میں متعدد تنازعات چل رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی، انتہا پسندی، اسلاموفوبیا اور عدم برداشت جیسے مسائل بڑے چیلنج کی صورت میں سامنے آئے ہیں، پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے اور قیام امن کے لیے پرعزم ہے۔نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا کو در پیش چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا، امید ہے کہ تمام دوست ممالک اور عالمی برادری اس ضمن میں اپنا اپنا کردار بھی جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یو این چارٹر کی پاسداری کے لیے پْرعزم ہے، غزہ میں انسانی حقوق کی صورتحال انتہائی سنگین ہے، کشمیر کا مسئلہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ دنیا کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے، دنیا اس وقت مسائل اور چیلنجز کے دہانے پر کھڑی ہے، پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اپنا کردار ادا کریں گے، سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...