راولپنڈی(این این آئی)سانحہ 9 مئی 2023ء کے 19 مجرمان کی سزاؤں میں معافی کا اعلان کردیا گیا ہے، سانحہ 9 مئی کی سزاؤں پر عمل درآمد کے دوران، مجرمان نے قانونی حق استعمال کرتے ہوئے رحم اور معافی کی پٹیشنز دائر کی تھیں جس پر یہ فیصلہ کیا گیا۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق مجموعی طورپر67 مجرمان نے رحم کی پٹیشنز دائر کیں ۔48 پٹیشنز کو قانونی کارروائی کیلئے”کورٹس آف اپیل” میں نظرثانی کیلئے ارسال کیا گیا۔19مجرمان کی پٹیشنز کو خالصتاً انسانی بنیادوں پر قانون کے مطابق منظور کیا گیا ۔ دائر کی گئی دیگر رحم کی پٹیشنوں پر عملدرآمد مقررہ مدت میں قانون کے مطابق کیا جائے گا ۔جن 19 مجرمان کی سزائیں معاف کی گئی ہیں ان میں محمد ایاز ولد صاحبزادہ خان’سمیع اللہ ولد میرداد خان’لئیق احمد ولد منظور احمد’امجد علی ولد منظور احمد’یاسر نواز ولد امیر نواز خان’سِید عالم ولد معاذاللہ خان’زاہدخان ولد محمد نبی’محمد سلیمان ولد سِیعد غنی جان’ حمزہ شریف ولد محمد اعظم ‘ محمد سلمان ولد زاہد نثار’ اشعر بٹ ولد محمد ارشد بٹ’ محمد وقاص ولد ملک محمد خلیل’ سفیان ادریس ولد ادریس احمد’منیب احمد ولد نوید احمد بٹ’ محمد احمد ولد محمد نذیر’ محمد نواز ولد عبدالصمد’ محمد علی ولد محمد بوٹا’ محمد بلاول ولد منظور حسین ‘ محمد الیاس ولد محمد فضل حلیم شامل ہیں ۔آئی ایس پی آرکے مطابق ان مجرمان کوضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رہا کیا جا رہا ہے۔دیگر تمام مجرمان کے پاس بھی اپیل کرنے اور قانون اور آئین کے مطابق دیگر قانونی حقوق برقرار ہیں ۔سزاؤں کی معافی ہمارے منصفافہ قانونی عمل اور انصاف کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔یہ نظام ہمدردی اور رحم کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔اس سے قبل اپریل 2024 میں قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 20 مجرمان کی رہائی کا حکم صادرکیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...