حکومت نے معیشت کو ڈیفالٹ سے بچا کر استحکام کی سمت میں ڈال دیا ‘ حمزہ شہباز شریف

0
42

لاہور( این این آئی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمداور پارٹی کے سینئر صوبائی رہنما رمضان صدیق بھٹی نے ان کے دفتر میں ملاقات کر کے مجموعی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ انتشاری ٹولے کی ہنگامہ خیزی کے باوجود مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے معیشت کو ڈیفالٹ سے بچا کر استحکام کی سمت میں ڈال دیا ہے اور اب گروتھ کی طرف پیشرفت کی جارہی ہے ۔ ” اڑان پاکستان پروگرام” معیشت کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے ہمیشہ میثاق معیشت کی بات کی ، کیونکہ معیشت کی پائیدار ترقی کے لئے پالیسیوں کا تسلسل اور استحکام نا گزیر ہے ۔ حمزہ شہباز شہباز شریف نے چوہدری شہباز احمد اور رمضان صدیق بھٹی سے پارٹی امو ر کے حوالے سے بھی مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ۔