اسلام آباد(این این آئی)جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں 26 نومبر کو پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گرفتار 300 سے زائد ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کی۔ملزمان کے وکلا انصر کیانی، سردار مصروف، قمر عنایت راجا، آغا سید فیصل و دیگر عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکیوٹر راجہ نوید بھی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت جج نے ریمارکس دیے کہ ضمانتیں لگی ہوئی ہیں آپ یہ کریں ایک ہی وکیل بحث کر لے، وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اس میں افغانی اور پاکستانی ہیں، جج نے ریمارکس دیے کہ آپ افغانیوں کی حد تک ان کے نام بتا دیں ان کو الگ کر دیتے ہیں۔وکیل نے کہا کہ سب افغانی لیگل طور پر پاکستان میں رہ رہے ہیں سب کے کاغذات بھی لگے ہیں، لیگل افغانیوں نے پناہ کے لئے اپلائی کیا ہوا اور وہ اس قسم کی سرگرمیوں میں شامل نہیں ہوتے، سب افغانیوں کو گھروں سے،کراچی کمپنی اور ترنول سے اٹھایا گیا ہے۔جج نے استفسار کیا کہ یہ ٹوٹل کتنے لوگ ہیں، وکیل نے جواب دیا کہ یہ 146 لوگ ہیں،جج نے پوچھا کیا ان سب پر برآمدگیاں ڈالی گئی ہیں،وکیل نے بتایا کہ سب پر مشکوک برآمدگیاں ڈالی گئیں، کوئی ویڈیو اور کوئی پرائیوٹ گواہ نہیں۔قبل ازیں اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت میں جوڈیشل کمپلیکس میں صبح سے بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہوا، آج انسداد دہشتگردی عدالت میں پی ٹی آئی کی تین سو سے زائد بعدازگرفتاری درخواست ضمانتیں زیر سماعت ہیں، بجلی نہ ہونے کے باعث جوڈیشل کمپلیکس تاریکی میں ڈوب گیا۔جوڈیشل کمپلیکس میں بجلی بحال ہوئی جس کے بعد 3 سو سے زائد ضمانتوں پر سماعت شروع کردی۔
مقبول خبریں
اسلام آباد پولیس کو ون فائیو پر 2024 ء میں 15لاکھ کالز موصول،...
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15 پر2024 ء میں 15لاکھ سے زائدکالز موصول ہوئیں، جن میں...
پی ایم ڈی سی نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی اجازت دیدی،...
لاہور( این این آئی) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی اجازت دے دی ۔ پی ایم ڈی...
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کی...
لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی سائٹ کا دورہ...
فیملی پلاننگ کی مانگ 52.2 فیصد سے بڑھ کر 56.8 فیصد ہو گئی ،...
لاہور ( این این آئی) بیورو آف شماریات پنجاب MICS 2024ء جو کہ بچوں، خواتین اور خاندانوں کی صورت حال کی نگرانی کے...
لوئر کرم فائرنگ ،امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کو کامیاب ہونے نہیں...
لاہور (ا ین این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لوئر کرم کے علاقے بگان میں سرکاری...