مظفرآباد(این این آئی ) کل جماعتی حْریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیرِ اہتمام 5 جنوری یوم حق خودارادیت کے موقع پر ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔سلامتی کونسل کے ممبر ممالک مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاس شدہ قرارداد پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ 5 جنوری یوم حق خودارادیت کے موقع دارالحکومت میں ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔ ریلی کیلیئے تشکیل دی گئی منتظم کمیٹی کے ممبران ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ ، ، زاہد اشرف ، سید گلشن شاہ ، عبد المجید میرعزیر احمد غزالی ، مشتاق احمد بٹ ، عبدالحمید لون ، محمد اشرف ڈار ، مشتاق الاسلام ، چوہدری محمد شاہین اور دیگر نے میڈیا کے نام جاری کیئے گئے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہیکہ رائے شماری کے حوالے سے اقوامِ متحدہ کی پاس شدہ قراردادیں ہی کشمیری عوام کی آزادی کے راستے کا تعین کرتی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ 5 جنوری یوم حق خودارادیت کے موقع پر کل جماعتی حْریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ برہان وانی شہید چوک میں ایک بڑی عوامی ریلی کا انعقاد کرکے دنیا بھر کے امن اور انصاف پسند ممالک سے استصواب رائے کا مطالبہ کریں گے۔ راہنماؤں نے کہا کہ کشمیری عوام بھارتی جبرواسبتداد سے آزادی چاہتے ہیں اور وہ اس کیلئے لازوال ، انتھک جدوجھد کررہے ہیں۔ راہنماؤں نے بھارت کی جانب سے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی بھارتی اقدامات کو اقوامِ متحدہ کے ضابطوں اور اصولوں کے خلاف بغاوت قرار دیتے ہوئے ناقابلِ قبول قرار دیا ہے۔ منتظم کمیٹی نے دارالحکومت کے عوام سیاسی مذہبی جماعتوں ، سیئول سوسائٹی ، وکلائ سے اور عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ 5 جنوری یوم حق خودارادیت ریلی میں شریک ہوں۔ چیئرمین پاسبان حریت عزیر احمد غزالی نے کہا کہ 5 جنوری کل جماعتی حْریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیرِ اہتمام منعقد ہورہی یوم حق خودارادیت ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے پوری توانائیاں صرف کی جائیں گی۔کل جماعتی حْریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ پرویز احمد شاہ ،سکریٹری اطلاعات مشتاق احمد بٹ ، حریت رہنما زاھد اشرف مشتاق الاسلام ، محمد اشرف ڈار نے کہا ہیکہ 5 جنوری یوم حق خودارادیت کے موقع پر مظفرآباد میں حق خودارادیت ریلی کا انعقاد کیا جائے گا جس کی قیادت کنوینئر غلام محمد صفی اور آزاد کشمیر کے سیاسی قائدین کریں گے۔حریت وفد ڈائریکٹر لبریشن سیل راجہ سجاد،پی آئی ڈی کے ڈائریکٹر مرزا بشیر، اور ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ راجہ فیاض سے ملاقات کی اور انہیں 5 جنوری یوم حق خودارادیت ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ حریت وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم اس اپنی انتہا کو چھو رہا ہے۔ حق خودارادیت مانگنے کی پاداش میں بھارت نے کشمیری عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ حق خودارادیت کے مطالبے پر کشمیریوں کی نسل کشی سے لیکر ریاست جموں و کشمیر کی ڈیموگرافی بڑی تیزی کے ساتھ تبدیل کی جا رہی ھے۔ کشمیریوں سے ان کی زمینیں اور ان کے گھر چھیںنیے جا رہے ہیں اور کالے قانون کے تحت کشمیریوں کو جیلوں میں مقید کیا جا رہا ہے