لاہور(این این آئی)نیوزی لینڈ کے فاسٹ بالر ایڈم ملن پہلی بار پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔ایڈم ملن نے پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کے لئے خود کو رجسٹرڈ کروا دیا ہے، پی ایس ایل کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ کیوی فاسٹ بالر ایڈم ملن نے بھی پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے ڈرافٹنگ کیلئے سائن اپ کرلیا ہے۔نیوزی کے فاسٹ بالر نے اب تک 185 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں اور انہوں نے 212 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر رکھا ہے، انہوں نے دو مرتبہ پانچ اور پانچ مرتبہ چار وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔ان کی ٹی ٹوئنٹی میں بہترین بالنگ 11 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کرنا ہے، واضح رہے کہ ان سے قبل بھی نیوزی لینڈ کے کئی کھلاڑی خود کو سائن اپ کروا چکے ہیں۔پی ایس ایل ایڈیشن 10 کی پلیئر ڈرافٹس کی تقریب 11 جنوری کو ہو گی، پہلے اعلان کیا گیا تھا کہ یہ تقریب گوادر میں ہو گی لیکن اب یہ تقریب میں لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔
مقبول خبریں
اسلام آباد پولیس کو ون فائیو پر 2024 ء میں 15لاکھ کالز موصول،...
اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن پکار 15 پر2024 ء میں 15لاکھ سے زائدکالز موصول ہوئیں، جن میں...
پی ایم ڈی سی نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی اجازت دیدی،...
لاہور( این این آئی) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کی اجازت دے دی ۔ پی ایم ڈی...
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ کی...
لاہور (این این آئی) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کی سائٹ کا دورہ...
فیملی پلاننگ کی مانگ 52.2 فیصد سے بڑھ کر 56.8 فیصد ہو گئی ،...
لاہور ( این این آئی) بیورو آف شماریات پنجاب MICS 2024ء جو کہ بچوں، خواتین اور خاندانوں کی صورت حال کی نگرانی کے...
لوئر کرم فائرنگ ،امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کو کامیاب ہونے نہیں...
لاہور (ا ین این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لوئر کرم کے علاقے بگان میں سرکاری...