اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیاہے۔جاری بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پی این ایس معاون نے 1 ملین ڈالر مالیت ڈالر کی منشیات کی کھیپ ضبط کی،انسداد منشیات کی مہم میں یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ ملک کے بحری دفاع اور بحری رستوں پر منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کا مرکزی کردار ہے، قوم کو پاک بحریہ کے جوانوں پر فخر ہے۔
.