جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا

0
30

کیپ ٹائون(این این آئی)جنوبی افریقا اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک نیولینڈز ،کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔پروٹیز ٹیم کو پاکستان کے خلاف دو میچوں کی سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل ہے۔میزبان پروٹیز ٹیم نے گرین شرٹس کو میچ 26 سے 30 دسمبر تک سپر سپورٹ پارک، سنچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں 2 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اورتین ون ڈے میچوں کی سیریز اور ایک ٹیسٹ میچ کھیلا جا چکا ہے ، جنوبی افریقا کی ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں گرین شرٹس کو 0ـ2 سے شکست دی تھی جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، پاکستان کی ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں میزبان پروٹیز ٹیم کو 0ـ3 سے کلین سویپ کیا تھا۔ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز شان مسعود کریں گے جبکہ پروٹیز ٹیم کو ٹیمبا بوومالیڈ کر یں گے۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری تک کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیمیں دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے لئے بہترین حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گی۔پروٹیز ٹیم سیریز کلین سویپ کرنے کیلئے جبکہ گرین شرٹس سیریز برابر کرنے کی سرتوڑ کوشش کرے گی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقا کو اْس کی سرزمین پر 3 ایک روزہ میچز کی سیریز میں وائٹ واش شکست سے دوچار کیا تھا۔