لاہور( این این آئی)مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو عمران خان نے خوفزدہ ہو کر گرفتار کیا ہوا ہے ،شہباز شریف کے خلاف ایک دھیلے کی کرپشن نہیں ملی تو جان بوجھ کے عمران خان کے حکم پر ان کی صحت خراب کی جا رہی ہے،شہباز شریف کو گرفتار کر کے عوام کو آٹا اور روٹی نہیں ملتی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈعمران صاحب شہباز شریف شریف کو بند کر کے آپ کی تباہ کی ہوئی معیشت ٹھیک اور عوام کو روزگار نہیں ملا،گیس بجلی سستی نہیں ہو گئی ،ادوئیات سستی نہیں ہوئیں ۔عمران صاحب شہباز شریف کو گرفتار کر کے عوام فارن فنڈنگ اکائونٹس نہیں بھولے ،شہباز شریف کو جیل میں ڈاکٹر کی رسائی نہ دے کر عوام آٹا چینی چور جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کو دیا این آر او نہیں بھولے ،شہباز شریف کو بکتر بند گاڑی میں عدالت لا کر عوام کو ووٹ ، آٹا، چینی ، گیس بجلی چوری نہیں بھولے گا
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...