سرینگر(این این آئی)بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموںوکشمیرمیںبھارتی فوجیوںنے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاںمیں آج دو کشمیری نوجوانوںکو شہید کر دیا ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوںنے نوجوانوںکو ضلع کے علاقے قت پورہ (Kutpora)میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ ایک سرکاری عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ نوجوانوںکو بھارتی فوج ، سینٹرل ریزروپولیس فورس اور بھارتی پولیس کی طرف سے شروع کئے جانیوالے تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میںشہید کیاگیا ۔آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری تھا۔ بھارتی قابض انتظامیہ نے شوپیاں اور کولگام کے اضلاع میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے ۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پراتفاق
باکو(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے دو...
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...