جنگجو بھرتی کر رہے ہیں، اسرائیل ہمیں ختم نہیں کر سکتا ،حماس

0
105

تل ابیب (این این آئی)حماس کے ذرائع کے مطابق تنظیم ان دنوں نئے جنگجو بھرتی کر رہی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ انکشاف ایسے وقت سامنے آیا جب غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی کے مذاکرات مکمل کرنے کی تیاری جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حماس کو تنظیم میں شمولیت کے لیے درخواستیں موصول ہو رہی ہیں۔ مزید یہ کہ غزہ میں تنظیم کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ذرائع نے باور کرایا کہ اسرائیل کے لیے حماس کو ختم کرنا ممکن نہیں۔ تنظیم غزہ کی پٹی میں خود کو بحال کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔