لاہور (ا ین این آئی) وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لوئر کرم کے علاقے بگان میں سرکاری گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود سمیت زخمیوں کے لیے صحتیابی کی دعا کی ہے ۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی ہے، امن و امان میں خلل ڈالنے والوں اور انسانیت کے دشمنوں کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف سرگرم عمل ہے۔
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردوں کی مذموم کارروائیوں سے قوم کے جذبے مانند نہیں پڑیں گے ، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔