فیملی پلاننگ کی مانگ 52.2 فیصد سے بڑھ کر 56.8 فیصد ہو گئی ، شماریات بیورو پنجاب کی سروے ر پورٹ جاری

0
26

لاہور ( این این آئی) بیورو آف شماریات پنجاب MICS 2024ء جو کہ بچوں، خواتین اور خاندانوں کی صورت حال کی نگرانی کے لیے شماریاتی اعتبار سے قابل اعتماداور قومی سطح پر نمائندہ ڈیٹا فراہم کرنے والے ادارہ ہے، نے 2024 ء کے سروے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ پاپولیشن ویلفیئر پنجاب نئی حکمت عملیوں،افسران اور فیلڈسٹاف کو گائیڈ لائن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا۔ سروے رپورٹ میں پنجاب میں مانع حمل ادویات کا استعمال 2017 ء میں 34.4 فیصد تھا جو کہ اب بڑھ کر 2024 ء میں 40.1 فیصد ہو گیاہے اور (Unmet need)17.8فیصد سے کم ہو کر 16.7فیصد ہوچکی ہے۔

فیملی پلاننگ کی مانگ 52.2 فیصد سے بڑھ کر 56.8 فیصد ہو گئی۔ MICS 2024 کے نتائج18۔017 2 ء کے مقابلے میں حوصلہ افزا ہیں۔سب سے اہم بات یہ ہے کہ پنجاب میں کل اوسط شرح پیدئش جو کہ 2017 ء میں 3.7 بچوں سے کم ہو کر 2024 ء میں 3.5 ہوئی ہے۔جبکہ 15تا49 سال عمر کی خواتین میں نوعمر بچوں کی پیدائش کی شرح 40 سے کم ہو کر 33 ہوگئی ہے۔پنجاب میں خاندانی منصوبہ بندی کے حوالے سے ایک مثبت رجحان دیکھاگیا ہے، محکمہ کے ورکرز اور فیلڈسٹاف روایتی منظر نامے کے حامل صوبہ میں دن رات کام کرتے ہیں تاکہ عوام کے رویے اورذہنیت کو تبدیل کیا جا سکے۔

پاپولیشن ویلفیئر ڈپارٹمنٹ پنجاب کی ٹیمیں صوبہ بھر کے تمام دیہی، دور دراز کی کمیونٹیز، قبائلی علاقوں میں جاکرعوام کو ذمہ دار بننے، خاندان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے، خاندانی منصوبہ بندی کے طریقے اختیار کرنے، ایک متوازن خاندان اور ذمہ دار والدین، مانع حمل ادویات کا استعمال، دیکھ بھال اور بہت ضروری احتیاط کی ترغیب دیتی ہیں۔

ایس بی سی سی کی حکمت عملی کو کامیابی کے ساتھ نافذ کیا گیا ہے اور اس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ تمام شراکت داروں، حامیوں، پریکٹیشنرز، ماہرین کی کوششوں کی مجموعی کامیابی ور تعاون کا اثر ہے جو کہ اسی طرح جاری و ساری رہے گا۔
٭٭٭٭٭