کابل (این این آئی)افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پہلی مرتبہ میلان کونکرسی (9 ایم 135 )گائیڈڈ میزائل فائل کردیے گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے کہا کہ یہ گائیڈڈ میزائل آرمرڈ ٹینکس، وارشپس اور نیچی پرواز کرنے والے ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بناسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ان میزائلوں کو چلانے کے لیے 13 افراد نے تربیت مکمل کرلی ہے، وزارت قومی دفاع کے جنر اسٹاف میں آرٹیلری ڈائیریکٹوریٹ کے تحت میلان کونکرسی گائیڈڈ میزائل کے لیے 13 نوجوانوں نے ایک ماہ میں پروفیشنل اور عملی تربیت کا کورس مکمل کرلیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ گائیڈڈ میزائل ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ فعال کردیے گئے ہیں، جو آرمرڈ ٹینکس اور نیچی پرواز کرنے والے ہیلی کاپٹرز کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔اس سے قبل وزارت خارجہ کے نائب وزیر سیاسی امور نے کابل میں ایک پروگرام کے دوران امارت اسلامی کی فوج کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کی ضرورت پر زور دیا تھا۔وزارت دفاع نے پہلے بھی کہا تھا کہ ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جینس اور وزارت داخلہ کے تعاون سے اگلے سال کے لیے سیکیورٹی پلان اور ملک بھر میں عوام کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے حتمی شکل دے دی ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...