کیپ ٹائون(این این آئی)جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی بیٹر بابر اعظم اور شان مسعود کی جوڑی نے شراکت کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ کیپ ٹاؤن میں جاری ہے۔جہاں پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں میزبان ٹیم کے 615 رنز کے جواب میں 194 رنز بناکر فالو آن کا شکار ہوئی۔تاہم دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن سنبھل گئی۔کپتان شان مسعود اور بابر اعظم نے پہلی وکٹ پر 205 رنز کی شراکت بناکر کم بیک کی اچھی کوشش کی ہے۔تیسرے دن کھیل کے اختتام پر شان مسعود 102 اور خرم شہزاد 8رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں اور ٹیم کا مجموعی اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 213 رنز ہے۔ بابر اعظم 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جنوبی افریقا کو اب بھی 208 رنز کی برتری حاصل ہے۔پہلی اننگز میں فالو آن کا شکار ہونے والی پاکستان ٹیم کے بیٹر شان مسعود اور بابر اعظم نے ٹیسٹ میچ میں شراکت کا نیا ریکارڈ بنا دیا ہے۔ جنوبی افریقا کے خلاف دوسری اننگز میں 205 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں فالو آن کا شکار ہونے والی ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز سب سے بڑی اوپننگ شراکت ہے۔اس کے علاوہ شان اور بابر کی اوپننگ پارٹنر شپ ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقا میں پاکستان کی جانب سے سب سے بڑی اوپننگ شراکت ہے۔اس سے قبل 1998 میں سعید انور اور عامر سہیل نے جنوبی افریقاکے خلاف اس کے ہی میدان میں 101 رنز کی اوپننگ شراکت بنائی تھی۔واضح رہے کہ جنوبی افریقا کو پاکستان کے خلاف سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے اور میزبان ٹیم ا?ئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کرچکی ہے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...