اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کچی آبادی کیس میں وفاقی حکومت سے کچی آبادی سے متعلق پالیسی رپورٹ 2 ہفتوں میں طلب کرلی۔ جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ کچی آبادی کو ریگولیٹ کرنے کا اختیار رو صوبوں اور لوکل گورنمنٹ کا ہے، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ صوبائی اختیار پر وفاقی حکومت کیا قانون سازی کر سکتی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ پہلے تو یہ بتایا جائے کچی آبادی کیا ہوتی ہے، بلوچستان میں تو سارے گھر کچے ہیں۔جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ قبضہ گروپ ندی نالوں کے کنارے کچی آبادی بنا لیتے ہیں، عوامی سہولیات کے پلاٹ پر کچی آبادی مکانات بن جاتے ہیں، حکومت نے کچی آبادی کو روکنے کیلئے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ سب سے پہلے تو کچی آبادی کی تعریف طے کی جائے، سی ڈی اے نے دس کچی آبادیوں کو نوٹی فائی کر رکھا ہے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ان کچی آبادی کے علاوہ کوئی قبضہ ہے تو کارروائی کرے، غیر قانونی قبضہ چھڑانے کے قوانین موجود ہیں۔ وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ عدالت نے قبضہ چھڑانے کیخلاف حکم امتناع دے رکھا ہے، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ حکم امتناع ہے تو عدالت سے اس کو ختم کرائیں، تجاوزات کیسے بن جاتی ہے، تجاوزات کی تعمیر میں ادارے کے لوگ بھی ملوث ہوتے ہیں، سب سے پہلے چھپر ہوٹل بنتا ہے، پھر وہاں آہستہ آہستہ آبادی بن جاتی ہے۔
مقبول خبریں
رائٹ سائزنگ کا عمل شفاف طریقہ سے آگے بڑھا رہے ہیں، کوشش ہے جاری...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رائٹ سائزنگ کا عمل شفاف طریقہ سے آگے...
کھیل کو سیاست اور سیاست کو کھیل میں شامل نہیں کیا جانا چاہیے، وزیراطلاعات
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات، قومی ورثہ و ثقافت عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ کھیل کو سیاست اور سیاست...
متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوور کر دیئے جو ہماری معیشت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی جانب سے 2 ارب امریکی ڈالرز کی ادائیگی کو...
کھلے دل سے مذاکرات کر رہے، امید ہے راستہ نکلے گا’ طارق فضل
اسلام آباد(این این آئی)رہنما مسلم لیگ ن طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کررہے امید ہے راستہ نکلے...
پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کو ڈیل کا رنگ نہیں دینا چاہیے’ قمرزمان...
اسلام آباد(این این آئی)رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کو ڈیل کا رنگ نہیں دینا...