لاہور(این این آئی) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سعودی عرب بڑا بھائی ہے، دونوں ممالک کے عوام کے دل یکساں دھڑکتے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے سعودی عرب کے صوبہ حفر الباطن کے سابق گورنر شہزادہ منصور نے ملاقات کی ہے جس کے دوران مریم نواز نے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے ہمیشہ برادرانہ تعاون کو سراہا ہے۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون، پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال ہوا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبے میں سعودی سرمایہ کاروں کو انفرااسٹرکچر، صحت، تعلیم، مذہبی سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت دی گئی، اس حوالے سے مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے سیکیورٹی اور میرٹ کو یقینی بنایا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ سعودی سرمایہ کاروں کو اسپیشل پیکیج کے تحت مراعات دی جائیں گی۔اس موقع پر سعودی عرب کے صوبہ حفر الباطن کے سابق گورنر شہزادہ منصور نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خطے کے استحکام اور ترقی کے لیے نہایت اہم ہیں اور سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...