اسلام آباد(این این آئی) ڈسٹرکٹ سیشن عدالت اسلام اّباد نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشری بی بی کے خلاف ایک مقدمہ میں عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے عبوری درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔دوران سماعت بشریٰ بی بی کے وکیل کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا، بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ نہ سنایا جا سکا۔جونئیر وکیل نے کہا کہ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر دوسرے کیس میں مصروفیات کے باعث پیش نہیں ہو سکتے۔عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں پر سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔قبل ازیں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 6 مقدمات اور بشریٰ بی بی کی جانب سے جعلی رسیدوں کے کیس پر درخواستِ ضمانت پر فیصلہ نہ ہو سکا۔بشری بی بی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔معاون وکیلِ صفائی نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جیل حکام جان بوجھ کر بانی پی ٹی آئی کی بذریعہ ویڈیو لنک حاضری نہیں کرا رہے، سلمان صفدر دیگر کیسز میں مصروف ہیں، جیل حکام ایسا نہ کہہ دیں کہ سردی سے انٹرنیٹ جام ہو گیا۔جج افضل مجوکہ نے آئندہ سماعت سے قبل بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری یقینی بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانتوں کا اکٹھا فیصلہ ہو گا، جزوی دلائل ہو چکے، صرف بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو کے ذریعے حاضری رہتی ہے۔بعد ازاں اعدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔
مقبول خبریں
عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار
اسلام آباد(این این آئی)عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسداد دہشتگری عدالت...
عمران خان کی ہاؤس اریسٹ آفراسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے محسن نقوی نے کی’ شیر...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی ہاؤس اریسٹ آفراسٹیبلشمنٹ اورحکومت کی...
حکومت سے کسی مرحلے پر خان کی رہائی، ہاؤس اریسٹ یا منتقلی پر بات...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت کی جانب سے کچھ دن قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کو...
ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے’ عظمیٰ...
لاہور(این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او...
حکومت کٹھ پتلی ہے، کس سے مذاکرات کریں: شبلی فراز
راولپنڈی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کٹھ پتلی ہے، کس سے مذاکرات کریں۔...