لاہور(این این آئی)لاہور کی احتساب عدالت نے ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے معاملے پر نیب ریفرنس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی پر فردِ جرم عائد کر دی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کر لیا۔عدالتی اسٹاف نے پرویز الہٰی کی حاضری گاڑی میں جا کر مکمل کی۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت پر احتساب عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کے ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کا تحریری حکم جاری کیا تھا۔عدالت نے اپنے تحریری حکم میں کہا تھا کہ پرویز الہٰی کو فردِ جرم عائد کرنے کے لیے 7 جنوری کو طلب کر لیا ہے، عدالت کو ملزمان کی حاضری مکمل کرنے میں کافی دشواری ہے۔عدالت نے تحریری حکم میں یہ بھی کہا تھا کہ محمد خان بھٹی، خالد محمود چٹھہ، آصف محمود، نعیم اقبال، محمد اصغر اور اسد علی پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...