برسلز (این این آئی)برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ جوہری معاہدے کے سلسلے میں غیر حقیقت پسندانہ مطالبات نہ کرے،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ایران کو 2015 کے جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے مذاکراتی عمل کے دوران باور کرائی گئی ہے۔ ان دنوں عالمی طاقتوں کے نمائندے اور ایرانی نمائندے کے درمیان ویانا میں مذاکرات جاری ہیں۔ یہ مارچ کے بعد ایک اہم میٹنگ ہے۔اس مذاکراتی مرحلے کے بارے میں کہا گیا کہ ویانا میں ہونیو الے یہ مذاکرات کوئی نیا مذاکراتی دور نہیں بلکہ یورپی ممالک جنہیں ای تھری گروپ کا نام دیا جاتا ہے تکنیکی امور کے حوالے سے ایران سے بات کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں جاری کردہ یورپی بیان میں کہا گہا کہ مسودہ مذاکرات کی میز پر ہے۔ اب یہ ایران کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کدھر جانا چاہتا ہے۔ معاہدہ اب بھی ممکن ہے۔ ‘اسی لیے ہماری طرف سے ایران کو کہا گیا ہے کہ معاہدے کی طرف اور غیر حقیقت پسندانہ مطالبات نہ کرو۔ کیونکہ اس کے مطالبات اس معاہدے کے دائرے میں نہیں آتے۔
مقبول خبریں
چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار ہے، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی...
اسلام آباد (این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان...
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ...
سرگودھا(این این آئی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہے کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں...
پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی فوج کو ایسا سبق سکھایا ہے جو وہ...
راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے...
دہشتگردوں کے خلاف بے رحم آپریشن کی ضرورت ہے‘ شیری رحمان
اسلام آباد(این این آئی)سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے...
بھارت دہشتگردوں کو پیسہ اور ٹریننگ دے رہا ہے‘ عرفان صدیقی
اسلام آباد(این این آئی)عرفان صدیقی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،...