چین نے امریکہ سے تمام قسم کی بات چیت معطل کرنے کا عندیہ ظاہر کر دیا

0
291

بیجنگ (این این آئی)چین نے امریکہ کے ساتھ موسمیاتی تبدیلیوں، انسداد منشیات کے لیے مشترکہ کوششوں اور اعلی سطح کے فوجی رابطوں اور مذاکراتی عمل کو معطل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ یہ فیصلہ لیے جانے کا سبب امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کو بتایا گیا ہے۔واضح رہے دوطرفہ سفارتی تعلقات کے برقرار ہوتے ہوئے ایک دوطرفہ جمود پیدا کرنے کی کوشش ہے جس سے سفارتی میکانزم معطل ہو کر رہ جائے گا۔میڈیارپورٹس کیے مطابق اس سلسلے میں فیصلہ لینا امریکہ کو سزا دینے کی ہی ایک کڑی ہے۔ جس نے اپنی سپیکر کو ایک ایسے جزیرے کے دورے کی اجازت دی جو تائیوان کا دورہ کر کے واپس گئی ہیں۔ اس سے پہلے چین تائیوان کو دھمکانے کے لیے اس کے ساحل کے ساتھ جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں۔اس دوران تائیوان پر میزائل بھی فائر کیے گئے۔ یہ دفاعی حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے۔ چین تائیوان کی خودمختاری اور دوسرے ملکوں کے ساتھ براہ راست تعلقات کی مخالفت کرتا ہے۔چین کی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ ایریا کمانڈرز اور محکمہ دفاع کے سربراہوں کے درمیان مذاکرات منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔ ان مذاکرات میں میری ٹائم تحفظ کے امور پر بات چیت بھی شامل ہے۔ اسی طرح غیر قانونی تارکین، جرائم سے متعلق تحقیقات، غیر قانونی منشیات اور موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے بھی بات چیت منسوخ کی جا سکتی ہے۔