اسلام آباد(این این آئی)رہنما پیپلزپارٹی قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کو ڈیل کا رنگ نہیں دینا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پہلے حکومت پرمذاکرات نہ کرنے پرتنقید ہورہی تھی، ہم تو2018سے مذاکرات کی بات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بات چیت کوڈیل کا رنگ نہیں دینا چاہیے، ڈائیلاگ کا عمل سیاسی وقومی تقاضا ہے، ڈائیلاگ کے ذریعے ہی راستے نکلتے ہیں، سیاسی مذاکرات سے مثبت توقع رکھتا ہوں۔رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نیتجے میں درمیانی راستہ نکلتا ہے توہمیں اعتراض نہیں، وزیراعظم شہبازشریف نے کبھی نہیں کہا اپوزیشن سے ہاتھ نہیں ملائیں گے، جمہوریت میں ڈیڈلاک مذاکرات کے ذریعے ہی ختم ہوتے ہیں۔قمرزمان کائرہ نے کہا کہ مذاکرات کا مطلب راستہ نکالنا ہوتا ہے، میرے خیال میں مذاکراتی کمیٹیوں کے ارکان کو میڈیا میں بالکل نہیں آنا چاہیے، ارکان میڈیا میں آئیں گے تو معاملہ سبوتاڑ ہو گا،یہ کبڈی اور کشتی کا میچ نہیں ہے۔رہنما پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کواکٹھے ہو کر جمہوری پراسس کو مضبوط کرنا ہوگا، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نیماضی سیسبق سیکھا ہے، سیاست میں آخرکار بات چیت سے ہی مسائل حل ہوتے ہیں، آگے بڑھنے کے لیے اپنی اپنی انا سے پیچھے ہٹنا پڑے گا، اس کے علاوہ راستہ نہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...