اسلام آباد(این این آئی)رہنما مسلم لیگ ن طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ کھلے دل کے ساتھ مذاکرات کررہے امید ہے راستہ نکلے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جب حکومت سنبھالی تب بھی شہباز شریف نے چارٹرآف اکانومی کی بات کی تھی، عمران خان کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقدمہ اوپن اینڈ شیٹ کیس ہے، فیصلہ کیوں موخرہوا اس پرکمنٹ نہیں کرسکتا، اچھی بات ہے تحریک انصاف کوآج عقل آگئی ہے، ہم سیاسی ڈائیلاگ پریقین رکھتے ہیں، جو کارکنان بیگناہ ہوں گے انہیں بالکل رہا کیا جائیگا۔طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی وجہ سے ملک میں عدم استحکام ہے، ملک کوسیاسی استحکام کی ضرورت ہے، ہم کھلے دل کیساتھ مذاکرات کررہے ہیں، امید ہے مذاکرات کے ذریعے راستہ نکلے گا۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ ہم نے پی ٹی آئی والوں کو دہشت گرد اور غدارکبھی نہیں کہا، احتجاج کینام پرمسلح جتھوں کا حملہ قابل مذمت ہے، راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کے راستے مذاکرات کے ذریعے ہی راستے نکلیں گے۔
مقبول خبریں
عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار
اسلام آباد(این این آئی)عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسداد دہشتگری عدالت...
عمران خان کی ہاؤس اریسٹ آفراسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے محسن نقوی نے کی’ شیر...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی ہاؤس اریسٹ آفراسٹیبلشمنٹ اورحکومت کی...
حکومت سے کسی مرحلے پر خان کی رہائی، ہاؤس اریسٹ یا منتقلی پر بات...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت کی جانب سے کچھ دن قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کو...
ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے’ عظمیٰ...
لاہور(این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او...
حکومت کٹھ پتلی ہے، کس سے مذاکرات کریں: شبلی فراز
راولپنڈی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کٹھ پتلی ہے، کس سے مذاکرات کریں۔...