کراچی (این این آئی) پاکستانی اداکار گوہر رشید اور اداکارہ کبریٰ خان کی شادی کی تیاریاں شروع ہونے کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔سوشل میڈیا پر شوبز شخصیات کے حوالے سے خبریں شیئر کرنے والے انسٹاگرام پیج پر گوہر رشید اور اداکارہ کبری خان کی شادی کی تیاریاں شروع ہونے کا دعوی کیا گیا ہے۔دونوں اداکاروں کی شادی کا دعوی گوہر رشید کے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد سامنے آیا ۔گوہر رشید نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بسم اللہ 2025لکھا، ویڈیو میں شازیہ وجاہت، وجاہت رف اور ان کے دیگر دوست اداکار بھی موجود ہیں۔پیج پر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعوی کیا گیا ہیکہ اداکارہ کبری خان اور مرزا گوہر رشید کی شادی کی تیاریاں کراچی میں جاری ہیں، دونوں اداکاروں کی شادی نہایت دھوم دھام سے ہوگی جس کیلئے گزشتہ رات اداکاروں نے ڈانس پریکٹس بھی کی۔یاد رہے کہ کبری خان اور گوہر رشید کی گہری دوستی اور قریبی تعلقات سے مداح بخوبی واقف ہیں۔چند ماہ قبل گوہر رشید نے ایک انٹرویو کے دوران سنگل نہ ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھاکہ اب میں ان کے بغیر اپنی زندگی کا تصور نہیں کر سکتا، ان کے بارے میں اتنی باتیں کرسکتا ہوں کہ اس پر پورا شو ہو سکتا ہے۔
مقبول خبریں
وفاقی کابینہ میں توسیع بلا جواز ہے،رضا ربانی
اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ و پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ یہ قیاس کیا جا رہا...
سویلین کیلئے ملٹری کورٹس اے پی ایس جیسے مجرمان کیلئے بنی تھیں، جسٹس مسرت...
اسلام آبا د(این این آئی)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی رکن جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ہے کہ سویلین کا ملٹری کورٹس میں...
عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار
اسلام آباد(این این آئی)عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسداد دہشتگری عدالت...
عمران خان کی ہاؤس اریسٹ آفراسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے محسن نقوی نے کی’ شیر...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی ہاؤس اریسٹ آفراسٹیبلشمنٹ اورحکومت کی...
حکومت سے کسی مرحلے پر خان کی رہائی، ہاؤس اریسٹ یا منتقلی پر بات...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت کی جانب سے کچھ دن قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کو...