کابل/دوحہ (این این آئی)طالبان حکومت نے سہیل شاہین کو قطر میں افغانستان کا سفیر مقرر کردیا جب کہ دوحہ میں تعینات سفیر ڈاکٹر محمد نعیم وردک افغان وزارت خارجہ میں سیکریٹری تعینات کردئیے گئے ۔ سہیل شاہین قطر میں طالبان اسلامی امارت کے سیاسی دفتر کے سربراہ بھی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان حکومت نے سہیل شاہین کو اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ مقرر کیا تھا لیکن طالبان حکومت تسلیم نہ ہونے کی وجہ سے اقوام متحدہ میں افغانستان کی نشست اب بھی سابق حکومت کے نمائندے کے پاس ہے۔سہیل شاہین طالبان کی پہلی حکومت میں پاکستان میں فرسٹ سیکرٹری کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔
مقبول خبریں
وفاقی کابینہ میں توسیع بلا جواز ہے،رضا ربانی
اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ و پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ یہ قیاس کیا جا رہا...
سویلین کیلئے ملٹری کورٹس اے پی ایس جیسے مجرمان کیلئے بنی تھیں، جسٹس مسرت...
اسلام آبا د(این این آئی)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی رکن جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ہے کہ سویلین کا ملٹری کورٹس میں...
عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار
اسلام آباد(این این آئی)عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسداد دہشتگری عدالت...
عمران خان کی ہاؤس اریسٹ آفراسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے محسن نقوی نے کی’ شیر...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی ہاؤس اریسٹ آفراسٹیبلشمنٹ اورحکومت کی...
حکومت سے کسی مرحلے پر خان کی رہائی، ہاؤس اریسٹ یا منتقلی پر بات...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت کی جانب سے کچھ دن قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کو...