واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی مشرقی اور جنوبی ریاستوں میں برف کا طوفان جاری ہے، کنساس سٹی میں برف باری کا بتیس سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹیکساس سے گلف کوسٹ تک درجہ حرارت منفی 10 تک گر گیا ہے، میزوری اور کنساس میں حادثات کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔واشنگٹن، میری لینڈ، ورجینیا، ویسٹ ورجینیا، کنساس، میسوری، کینٹکی اور آرکنساس میں ہنگامی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔طوفان کی وجہ سے 2 لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہیں، 2 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ اور 9 ہزار تاخیر کا شکار ہیں۔دوسری جانب برطانیہ میں بھی شدید برفباری اور سیلاب کا الرٹ برقرار ہے، انگلینڈ اور ویلز میں سیلاب کی 500 وارننگز جاری کی گئی ہیں۔لنکنشائر اور لیسٹر شائر سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، لنکاشائر، یارک شائر، نارتھ ایسٹ اسکاٹ لینڈ میں اسکول بند کر دیے گئے۔برف باری کی وجہ سے متعدد ٹرینیں منسوخ اور پروازیں تاخیر کا شکار ہیں ، برفباری بدھ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...