اسلام آباد(این این آئی)فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے سویلینز کی حالت زار سے متعلق پنجاب حکومت کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی گئی۔سپریم کورٹ میں جمع قیدیوں کو حاصل سہولیات سے متعلق رپورٹ کے مندرجات سامنے آگئے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 28 میں سے 27 ملزمان جیل میں ہیں، فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے سویلینز کو جیل رولز 1978 کے مطابق تمام سہولیات دی جارہی ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جیل کے میڈیکل آفیسر نے جیل میں داخلے کے وقت میڈیکل اسکریننگ کی، قیدیوں کو آفیشل مینیو کے مطابق دن میں تین مرتبہ گرم اور معیاری کھانا دیا جاتا ہے، قیدیوں کو بستر اور کمبل کی سہولت بھی جیل حکام کی جانب سے دی گئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ اہل خانہ سے ہر جمعے کو ملاقات کی سہولت بھی دی گئی ہے، ملاقات کے دن اہلخانہ کھانا، پھل اور دیگر اشیا لا سکتے ہیں،ملزمان کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ دفعہ 3 کے تحت سزا سنائی گئی۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...