راولپنڈی(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت کٹھ پتلی ہے، کس سے مذاکرات کریں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ہم سب سے بڑی سیاسی جماعت ہیں، ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا ملک پہلے سے ہی عدم استحکام کا شکار ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ ہمیں عدالت سے ریلیف ملے، اصلاح کا ماحول سیاسی ماحول کو بہتر کرے گا سیاستدان بھی اپنے دائرہ کے اندر رہ کر فیصلے کریں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی طور پر سخت مشکلات کا سامنا ہے جب تک ملک میں گروتھ نہیں ہوگی ملک کیسے آگے بڑھے گا۔پی ٹی آئی سینیٹر کا کہنا تھا کہ لوگ کشتیوں کے ذریعے یونان جاتے ہوئے ڈوب جاتے ہیں، لوگ مستقبل کو ڈوبتا دیکھتے ہیں تب ہی وہ باہر جاتے ہیں، ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہوتا جو لوگ استطاعت رکھتے وہ پیسہ لے کر ملک سے باہر چلے جاتے ہیں۔
مقبول خبریں
وفاقی کابینہ میں توسیع بلا جواز ہے،رضا ربانی
اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ و پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ یہ قیاس کیا جا رہا...
سویلین کیلئے ملٹری کورٹس اے پی ایس جیسے مجرمان کیلئے بنی تھیں، جسٹس مسرت...
اسلام آبا د(این این آئی)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی رکن جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ہے کہ سویلین کا ملٹری کورٹس میں...
عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار
اسلام آباد(این این آئی)عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسداد دہشتگری عدالت...
عمران خان کی ہاؤس اریسٹ آفراسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے محسن نقوی نے کی’ شیر...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی ہاؤس اریسٹ آفراسٹیبلشمنٹ اورحکومت کی...
حکومت سے کسی مرحلے پر خان کی رہائی، ہاؤس اریسٹ یا منتقلی پر بات...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت کی جانب سے کچھ دن قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کو...