اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت کی جانب سے کچھ دن قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف دینے کی پیشکش کی خبروں کی تردید کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے نجی ٹی وی سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ حکومت سے کب رابطے بحال ہوئے کیا کوئی ڈیل ہوئی؟ جس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ ہمارا حکومت سے 26 نومبر سے قبل محض رابطہ بحال ہوا، محسن نقوی سے 26 نومبر سے قبل کسی قسم کا مذاکراتی عمل شروع نہیں ہوا تھا، بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ منتقلی کی پیش کش سے متعلق کبھی بات نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت سے کسی مرحلے پر عمران خان کی رہائی، ہاؤس اریسٹ یا منتقلی پر بات نہیں ہوئی۔اس سے پہلے ایک ٹی وی انٹرویو میں رہنما پی ٹی آئی شیرافضل مروت نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے محسن نقوی نے بانی پی ٹی آئی کی ہاؤس اریسٹ کی آفر کی تھی۔انہوں نے کہا کہ ہاؤس اریسٹ آفر سے انکار پر تین ہفتے یا 20 دسمبر کو بانی کی رہائی کی پیشکش بھی ہوئی تھی ، 26 نومبر کا سانحہ ہوا تو حالات تبدیل ہوگئے اور سیاسی قیادت سے مذاکرات شروع ہوگئے۔شیرافضل مروت نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم میں محسن نقوی کو شامل کیا جاتا تو شاید پی ٹی آئی قیادت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوچکی ہوتی ، محسن نقوی صاحب مذاکراتی ٹیبل پر بڑی لچک دکھاتے ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...