لاہور(این این آئی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے۔ اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک شیطانی سوچ والے شخص اور مخصوص جماعت نے نوجوانوں کی برین واشنگ کی، 9 مئی اور 26 نومبر کی ناکام بغاوتیں نوجوانوں کی برین واشنگ کا نتیجہ ہیں، نوجوانوں کو خود فیصلہ کرنا ہے ان کو اپنا روشن مستقبل چاہیے یا شیطانی سوچ والے شخص کی اقتدار کی ہوس کا ایندھن بننا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر شاہی حکم کو حرف آخر قرار دیتے تھے آج انکو آئین اور قانون کی باتیں کرتے شرم آنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب قوم کے بچوں کو الیکٹرک بائیکس کے بعد سکالر شپ دے رہی ہیں، مریم نواز طلبہ کے ساتھ لاکھوں والدین سے دعائیں وصول کر رہی ہیں، جو ان کی کارکردگی کا مقابلہ نہیں کر سکتے وہ ان پر کیچڑ اچھال رہے ہیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مریم نواز کے خلاف 2014 سے گھٹیا مہم چل رہی لیکن وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مقبول اور طاقتور ہو رہی ہیں، جو عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آتے انہی کو عوام کی فکر ہوتی، جو چور دروازوں سے اقتدار پر قابض ہوتے وہ قوم کے بچوں کے ہاتھ پٹرول بم اور غلیلیں ہی تھماتے ہیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...