ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے ساحلی علاقوں کے علاوہ طائف، الباحہ، عسیر اور جازان سمیت جنوب مغربی پہاڑی علاقوں میں مصنوعی بارش برسانے کے پروگرام کے دوسرے مرحلے کے لیے آپریشنل آپریشنز اور پروازیں شروع کر دی ہیں۔ اس سے قبل ریاض، قصیم اور حائل کے علاقوں میں کلاڈ سیڈنگ پروگرام کا پہلا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے سی ای او اور کلاڈ سیڈنگ پروگرام کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر ایمن بن سالم غلام نے جدہ میں ٹارگٹڈ علاقوں پر کلاڈ سیڈنگ آپریشنز کی پیش رفت کے بارے میں اپنے فالو اپ کے دوران وضاحت کی کہ دوسرے مرحلے کی کلاڈ سیڈنگ اپنے منصوبے کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ زمینی اور فضائی آپریشن کے ماہرین ابتدائی تخمینوں کے مطابق یہ پرگرام کامیابی حاصل کرتے ہوئے آگے بڑھ رہا ہے۔اس حوالے سے پروازوں کے ٹائم ٹیبل اور بادلوں کو تیار کرنے کے پروگرام پر عمل جاری ہے۔ ماہرین کی تکنیکی ٹیم موسمی اور ماحول دوست پروگرام کو آگے بڑھانے کے لیے اعداد و شمار کا مسلسل تجزیہ کر رہے ہیں تاکہ مناسب موسمی حالات والے علاقوں کی نشاندہی کر کے وہاں پر مصنوعی بارش کا سلسلہ شروع کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد مملکت کے تمام خطوں میں بارش کو مقدار بڑھانا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام حکومتی اور متعلقہ شعبوں کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت یہ کام جاری ہے۔ کلاڈ سیڈنگ پروگرام کے نتائج سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کے ساتھ اس میدان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری، اس کے امید افزانتائج اور اسے ماحول دوست بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ کلاڈ سیڈنگ پروگرام پروگرام گرین مڈل ایسٹ سمٹ کے نتائج میں سے ایک ہے، جس کا اعلان سعودی ولی عہد نے کیا تھا۔ یہ ایک ایسا اقدام ہے جس پر مرکز قومی اقدامات کے ساتھ مربوط ہے جس کا مقصد پائیدار ترقی کو فروغ دینا، تحفظ فراہم کرنا، ماحولیات اور وسائل کی ترقی کے طریقوں کی تلاش کرنا ہے۔کلاڈ سیڈنگ ٹیکنالوجی کچھ قسم کے بادلوں کے لیے بارش کی مقدار اور معیار کو بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے۔ اس کی خصوصیات سے فائدہ اٹھانے اور پہلے سے طے شدہ علاقوں پر بارش کے عمل کو تیز کرنے کے لیے یہ ہوائی جہاز کے ذریعے کیا جاتا ہے جو بادلوں کی مخصوص جگہوں پر ماحول کے لیے نقصان دہ نہ ہونے والے باریک مواد کے ساتھ منتقل کرنے میں مدد دیتا ہے۔اس پروگرام کا مقصد پانی کے نئے ذرائع تلاش کرنے کے لیے بارش کی سطح کو بڑھانا، پودوں کا رقبہ بڑھانا اور شجر کاری کا عمل تیز کرنا ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...