لاہور( این این آئی) چیف سیکرٹری پنجاب کامرا ن علی افضل نے پنجاب میں مزید خدمات سر انجام دینے سے معذرت کرتے ہوئے وفاقی حکومت کوخدمات واپس لینے کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا ،ایڈیشنل چیف سیکرٹری سمیت 5افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات بھی جاری کر دئیے گئے ۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے وفاقی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو لکھے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بناء پر پنجاب میں مزید خدمات جاری نہیں رکھ سکتے اس لئے پنجاب سے خدمات واپس لے لی جائیں ۔ علاوہ ازیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید علی مرتضی کو تبدیل کر کے او ایس ڈی بنا دیا گیا جبکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کیپٹن(ر)اسد اللہ خان کو ایڈیشل چیف سیکرٹری کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔سیکرٹری یوتھ افئیز اینڈ سپورٹس اسد اللہ فیض کو تبدیل کر کے سیکرٹری مائیز اینڈ منرلز تعینا ت کر دیا گیا جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری سارہ رشید سے سیکرٹری مائنز اینڈ منرلز کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ۔سیکرٹری بلدیات عمران سکندر بلوچ کو تبدیل کر کے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزجبکہ ممبر جوڈیشنل بورڈ آف ریونیو سید مبشر حسین کوتبدیل کر کے سیکرٹری بلدیات اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ تعینات کر دیا گیا ۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...