اسلام آباد(این این آئی)عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل جاوید ، واثق قیوم عدالت میں پیش ہوئے۔کیس کی سماعت انسداد دہشتگری عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔ عدالت نے دورانِ سماعت وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دے دیا جب کہ عامر کیانی کے خلاف اشتہاری قرار دینے کا پراسس شروع کر دیا گیا۔دورانِ سماعت فیصل جاوید کی طرف سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کے لیے درخواست بھی دائر کی گئی۔عدالت نے غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی اور درخواستوں پر دلائل طلب کر لیے۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ آئی 9 میں 2022ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مقبول خبریں
وفاقی کابینہ میں توسیع بلا جواز ہے،رضا ربانی
اسلام آباد (این این آئی)سابق چیئرمین سینیٹ و پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ یہ قیاس کیا جا رہا...
سویلین کیلئے ملٹری کورٹس اے پی ایس جیسے مجرمان کیلئے بنی تھیں، جسٹس مسرت...
اسلام آبا د(این این آئی)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی رکن جسٹس مسرت ہلالی نے کہا ہے کہ سویلین کا ملٹری کورٹس میں...
عمران خان کی نااہلی پر احتجاج؛ علی امین گنڈاپور اشتہاری قرار
اسلام آباد(این این آئی)عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کے کیس میں عدالت نے علی امین گنڈاپور کو اشتہاری قرار دے دیا۔انسداد دہشتگری عدالت...
عمران خان کی ہاؤس اریسٹ آفراسٹیبلشمنٹ اور حکومت سے محسن نقوی نے کی’ شیر...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی ہاؤس اریسٹ آفراسٹیبلشمنٹ اورحکومت کی...
حکومت سے کسی مرحلے پر خان کی رہائی، ہاؤس اریسٹ یا منتقلی پر بات...
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے حکومت کی جانب سے کچھ دن قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کو...