کولمبو(این این آئی)سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے دونوں پلیئرز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔سری لنکا میں ہونے والی سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے کیوئسٹ محمد آصف اور نسیم اختر گروپ میچز میں ناقابل شکست رہے۔ بدھ کو نسیم اختر نے چیمپئن شپ کے دوسرے روز اپنے دونوں میچز جیت لیے جبکہ آصف بھی آخری میچ میں کامیاب ہے۔محمد آصف نے آخری گروپ میچ میں نیپال کے انکیت مان کو 1ـ4 سے شکست دی۔دوسری جانب نسیم اختر نے سری لنکا کے محمد مشرف کو 1ـ4 اور بھارت کے پارس گپتا کو 2ـ4 سے شکست دی۔