اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی کو بھی غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔وفاقی وزیر داخلہ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم علی آغا اور امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیٹلی بیکر بھی اس موقع پر موجود تھے۔محسن نقوی نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کیلئے امریکی سفیر کی خدمات کو سراہا اور ڈونلڈ بلوم کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو ملکر کر دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے لائحہ عمل بنانا ہوگا، کسی کو بھی غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ پاکستان میں تعیناتی کے دوران تمام اداروں کا بھر پور تعاون حاصل رہا۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...