غزہ کیلئے معاہدے کے حوالے سے کچھ حقیقی پیش رفت ہوئی ہے ،امریکی صدر

0
33

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ غزہ کے حوالے سے معاہدے تک پہنچنے کی سمت تھوڑی حقیقی پیش رفت ہوئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مذاکرات کاروں کی جانب سے اسرائیل اور حماس تنظیم کے درمیان فائر بندی کے لیے معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔غزہ کی پٹی میں 15 ماہ سے جنگ جاری ہے جہاں بیس لاکھ سے زیادہ فلسطینی دشوار انسانی صورت حال میں جی رہے ہیں۔ اس کے بیچ بین الاقوامی سطح پر مطالبے کیے جا رہے ہیں کہ جارحیت روک کر شہریوں کو مزید نقصان سے بچایا جائے۔