نیویارک(این این آئی )اقوام متحدہ کے تارکین اور مہاجرت سے متعلقہ دفتر نے شام کے بے گھر افراد کے لیے پہلے سے کی گئی اپنی اپیل کو وسعت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 73 ملین ڈالر کی رقم کی فوری ضرورت ہے۔ تاکہ ملک کو سالہا سال کی خانہ جنگی کے دوران ہونے والی تباہی سے نکالا جا سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی اس تنظیم نے پچھلے سال شام کے لیے بین الاقوامی برادری سے 30 ملین ڈالر کی فوری امداد کی اپیل کی تھی۔ اس اپیل کردہ رقم میں بیرون ملک موجود شامیوں کے لیے اگلے چھ ماہ تک وسائل فراہمی بھی شامل تھی۔اس ادارے کے سربراہ ایمی پو نے کہا کہ اقوام متحدہ اس تاریخی موقع پر 14 سال سے خانہ جنگی میں گھرے شامی مہاجرین کی مدد کے لیے کمٹڈ ہے۔ شام کے بہتر مستقبل کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر امدادی کام کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئی او ایم’ انسانی بنیادوں پر امدادی کارروائیوں کے ذریعے کمزور کمیونیٹیز کی مدد کا وسیع تجربہ رکھتی ہے۔جنیوا میں قائم ادارے کے مطابق ‘2020 میں دمشق سے نکلنے کے بعد شام میں موجودگی کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔ نیز دو دہائیوں پر پھیلے تجربے کی بنیاد پر سرحد پار امدادی سرگرمیوں پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔تارکین اور مہاجرت سے متعلقہ ادارے نے کہا ہمارا مقصد شام کی کمزور کمیونٹی کو امداد کی فوری فراہمی یقینی بنانا ہے۔ 73 ملین ڈالر کی اپیل کردہ امدادی رقم پناہ گاہوں کے قیام، پانی، صفائی اور صحت کے لیے خرچ کی جائے گی۔ نقل مکانی کرنے والے شامیوں کی بحالی میں مدد فراہم کرنے کے لیے بھی اس رقم کا استعمال کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...