لاہور( این این آئی)لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہربدستور شدید دھند کی لپیٹ میں رہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر رہے ،دھند کے باعث لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہونے سے 6پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں، سیالکوٹ ایئرپورٹ پر بھی دھند کی وجہ سے پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ ترجمان موٹرویز پولیس کے مطابق حد نگاہ کم ہونے پر موٹر ویز متعدد مقامات سے بند رکھی گئی، موٹر وے ایم2 لاہور سے کوٹ مومن، ایم3 فیض پور سے درخانہ ، لاہور سیالکوٹ موٹروے ایم 11 پر دھند کے باعث بند رکھی گئی ۔قومی شاہراہوں پر حد نگاہ کم ہونے سے ٹریفک کی روانی شدیدمتاثر ہوئی۔گوجرانوالا ایکسپریس وے کو بھی ٹریفک کے لیے بند رکھا گیا، جہلم، حافظ آباد اور گردونواح میں شدید دھند کے سبب ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔شہروں کے اندر بھی سڑکوں پر دھند چھائی رہی ۔شدید دھند کی وجہ سے ائیر پورٹ پر حد نگاہ انتہائی کم ہونے کی وجہ سے چھ پروازیں تاخیر کا شکار رہیں جبکہ سیالکوٹ ائیر پورٹ پر بھی دھند کی وجہ سے پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...