لاہور( این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 9 مئی 2023 اور 26 نومبر 2024 کے احتجاج کے حوالے حکومت نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے سلسلے میں ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی تو پھر اس کے ساتھ جاری مذاکراتی عمل کو ختم سمجھا جائے،مذاکرات ہماری کمزوری نہیں ہیں، ہماری پارٹی اور سابق وزیراعظم عمران خان ملک میں تنا ئوکا خاتمہ چاہتے ہیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی، ہم ملکی فلاح کے لیے مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرانا حکومت کا اختیار ہے، سابق وزیر اعظم اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور اہم مذاکرت کی تیسری نشست کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی 2023 اور 26 نومبر 2024 کے احتجاج کے حوالے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے سلسلے میں حکومت نے مذاکرات کی تیسری نشست میں ٹھوس یقین دہانی نہیں کرائی تو پھر مذاکراتی عمل کو ختم سمجھا جائے۔گیند اب حکومتی کورٹ میں ہے اور تیسری نشست میں کمیشن کی تشکیل پر ٹھوس یقین دہانی ہوجانی چاہیے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...