واشنگٹن(این این آئی)ناروے کے سابق وزیر اعظم کیجل مگنے بونڈی وک نے مسئلہ کشمیر کے حل کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ضمن میں ثالثی کا کردار بھی ادا کریں گے۔وہ سفارتخانہ پاکستان واشنگٹن ڈی سی کے زیر اہتمام تیسرے ”یوم استحصال کشمیر ” کے موقع پر منعقدہ ویبینار سے خطاب کر رہے تھے۔ویبینار میں سفیر پاکستان مسعود خان سمیت ، سینیٹر مشاہد حسین سید، ہاؤس آف کامنز کے ڈپٹی لیڈر برطانیہ کے ایم پی افضل خان، شمیم شال، لارڈ واجد خان اور کشمیری امریکن رضوان قادر بھی شامل تھے۔ پانچ اگست 2019 میں بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر میں یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کے ذریعے علاقے کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کرنے اور مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے حوالے سے اقدامات کیے۔اپنے خطاب کے دوران ناروے کے سابق وزیر اعظم کی جل مگنے بونڈی وک نے جموں و کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے 2019 میں اپنی ثالثی کی کوششوں کا ذکر کیا۔ناروے کے سابق وزیر اعظم نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے انہوں نے بھارت سمیت سری نگر، مظفر آباد اور اسلام آباد کا دورہ بھی کیا۔جل مگنے بونڈی وک وہ واحد عالمی سطح کے سیاستدان ہیں جنھوں نے سری نگر کا یہ دورہ کیا، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی سفارتی کوششوں سے ایسے فارمولے کو تلاش کیا جانا چاہئے جو سب کیلئے قابل قبول ہوناروے کے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو مسئلہ کشمیرکو اجاگر کرنے کیلئے اپیل بھی بھیجیں گے۔ انہوںنے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ ایسی سیاسی کوششیں شروع کی جائیں جو جنگ بندی اور امن کے لیے راہ ہموار کر سکیں، مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ کو اپنی ذمے داری کا احساس کرنا چاہئے۔۔ ناروے کے سابق وزیر اعظم نے بھارتی حکومت سے کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کی رہائی کی اپیل بھی کی۔ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے سفیر مسعود خان نے کہا کہ 05 اگست 2019 کو ہونے والی پیش رفت کشمیریوں کی قسمت اور جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے ایک بڑا خطرہ ہے۔سفیر پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اپنے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات پر نظرثانی کرے اور انہیں واپس لے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کا احترام کیا جائے اور کثیر الجہتی سفارت کاری اور سہ فریقی مذاکرات کیلئے جگہ پیدا کی جائے۔سفیر پاکستان مسعود خان نے کہا کہ اقوام متحدہ کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقدامات اٹھانے چاہیے اور سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کو اس صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...