سپیکر قومی اسمبلی 30روز میں قائد حزب اختلاف کے معاملے پر فیصلہ کریں’ لاہور ہائیکورٹ کاحکم

0
139

لاہور( این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کے معاملے پر تیس روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر تحریری فیصلہ کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف قائد حزب اختلاف راجہ ریاض سے متعلق درخواست پر 30 دن میں فیصلہ کریں۔عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل متعلقہ حکام کو عدالتی حکم سے آگاہ کریں اور رجسٹرار آفس درخواست اور فیصلے کی مصدقہ نقول سپیکر قومی اسمبلی کو بھجوائیں۔