راولپنڈی (این این آئی)احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کہا ہے کہ آج کیس کا فیصلہ تیار اور دستخط شدہ میرے پاس ہے۔اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور عدالت نے آج تیسری مرتبہ فیصلہ مؤخر کردیا ہے۔سماعت سے قبل احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچے جب کہ نیب پراسیکیوٹر چوہدری نذر، نیب لیگل ٹیم کے ممبران عرفان احمد،سہیل عارف اور اویس ارشد، احتساب عدالت اسلام آباد کا عملہ اور بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ اور دیگر بھی جیل پہنچے تھے۔اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان بھی عدالت پہنچیں، ان کے علاوہ دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی اڈیالہ جیل پہنچے تھے تاہم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی خود عدالت میں پیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے کیس کا فیصلہ مؤخر کردیا جو اب 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے ریمارکس دیے کہ میں صبح ساڑھے 8 بجے آیا تھا۔ 6 جنوری کو ٹریننگ پر تھا فیصلہ نہیں سنایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج فیصلہ تیار اور دستحط شدہ میرے پاس ہے۔جج نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 2مرتبہ پیغام بھجوایا لیکن وہ عدالت نہیں آئے۔ بشریٰ بی بی بھی عدالت نہیں آئیں۔ میں ٹھیک ساڑھے 8 بجے جیل آگیا تھا۔ اب ساڑھے 10 ہوچکے ہیں، ملزمان اور ان کے وکلا موجود نہیں۔ فیصلہ مؤخر کر رہے ہیں، جو اب 17 جنوری کو سنایا جائے گا۔بعد ازاں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچیں تاہم وہ اندر جائے بغیر باہر ہی سے واپس روانہ ہو گئیں۔واضح رہے کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا محفوظ فیصلہ سنانے کے لیے سماعت 2 بار موخر ہو چکی ہے، جس کے بعد تیسری بار اس کی تاریخ آج 13 جنوری مقرر کی گئی تھی۔عدالت نے پہلے 23 دسمبر، پھر 6 جنوری اور پھر 13 جنوری کی تاریخ مقرر کی۔190 ملین پاونڈ ریفرنس کا ٹرائل ایک سال تک اڈیالہ جیل میں جاری رہا۔نیب نے 35 گواہان کے بیانات قلم بند کرائے، وکلائے صفائی نے تمام گواہان پر جرح مکمل کی۔اہم گواہان میں سابق وزیرِ اعلیٰ کے پی پرویز خٹک اور سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان شامل تھے۔ ان کے علاوہ سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال اور القادر یونیورسٹی کے چیف فنانشل افسر بھی گواہان میں شامل تھے۔
مقبول خبریں
خواجہ آصف اور طلال کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا انہیں فیصلے کا علم...
پشاور(این این آئی) تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اور طلال چوہدری کی پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا...
پنجاب’ بچوں کی موجیں ختم، سکولز کھل گئے، اوقات کار بھی تبدیل
لاہور(این این آئی) لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سرکاری و نجی سکولوں میں پیر سے تعلیمی سرگرمیوں...
پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر...
اسلام آباد(این این آئی) پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طے پا گیا، وزیر مذہبی امور چودھری سالک حسین اور...
القادرٹرسٹ کیلئے پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان آئے’ بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی)خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایسا کیس ہے جس میں...
آرمی ایکٹ میں ذکر کردہ تمام جرائم کا اطلاق فوجی افسران پر ہی ہوگا،...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس...