اوسلو(این این آئی)ناروے نے روس اور نیٹو کے درمیان ممکنہ جنگ کے خدشات کے تحت بڑے پیمانے پر بم شیلٹرز کی تعمیر کا منصوبہ بنایا ہے۔ دو الگ الگ پناہ گاہیں بنائی جائیں گی جن میں سے ایک لوگوں کو کیمیائی یا تابکار ہتھیاروں سے محفوظ رکھے گا۔حکومت کا کہنا ہے کہ نئی عمارتوں میں حفاظتی شیلٹرز کی تعمیر یورپ میں بڑھتی غیر یقینی صورتحال اور روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے ممکنہ اقدامات کے پیش نظر کی جا رہی ہے۔وزیرِ انصاف ایمیلی اینگر میل نے کہا کہ بدترین حالات میں شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے یہ ضروری ہے۔1,000 مربع میٹر سے بڑی عمارتوں میں شیلٹرز لازمی ہوں گے۔شیلٹرز تابکار، کیمیائی اور روایتی ہتھیاروں سے تحفظ فراہم کریں گے۔پارکنگ گیراج یا سب وے اسٹیشنز کو بھی شیلٹرز میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔لتھوانیا، لٹویا، اور ایسٹونیا بھی اپنی دفاعی حکمتِ عملی کو مضبوط کر رہے ہیں، جبکہ نیٹو آرکٹک میں جنگی مشقیں کر رہا ہے۔روسی جارحیت اور ہائپرسونک میزائل نصب کرنے کی اطلاعات کے بعد یورپ میں خطرات مزید بڑھ گئے ہیں۔
مقبول خبریں
اسٹار کڈز کو دباؤ کا سامنا ہے،اداکارہ کاجول
ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ کاجول کا کہنا ہے کہ ابراہیم علی خان اور دیگر اسٹار کڈز کو اسکرین پر خود...
یوٹیوب کی نئی پالیسی، پاکستانی یوٹیوبرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
نیویارک (این این آئی)یوٹیوب کی نئی مونیٹائزیشن پالیسی کے تحت غیر مستند اور اے آئی سے بنے مواد پر مونیٹائزیشن خطرے میں پڑگئی۔یوٹیوب نے...
وزیراعظم شہباز شریف سے مولانا اسعد محمود کی ملاقات، ملک میں حالیہ معاشی استحکام...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر اور جمیعت علماء اسلام (ف)کے سینئر رہنما مولانا اسعد محمود نے...
وفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پاکستان بزنس کونسل کے وفدنے سی ای او احسن ملک اور نامزد سی...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے...
اسلام آباد (ین این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان 9 تا 12 جولائی 2025 کے سرکاری دورے پر ویتنام پہنچ گئے،
یہ 15...