اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ القادر کیس کا فیصلہ پھر نہیں سنایا گیا، کہا گیا عمران خان عدالت پیش نہیں ہوئے، عمران خان تو جیل میں ہیں انہیں پیش کرنا آپ کا کام تھا۔تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ القادر یونیورسٹی عمران خان نے اپنے مدینہ کی ریاست کے نظریے کے مطابق بنائی، مسلمانوں کے ذاتی اور اسلامی تشخص کے تناظر میں اس یونیورسٹی کو بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی کو سمجھنے کے لیے کوئی ایسا پلیٹ فارم چاہیے جس میں ہم ان کی زندگی کو پڑھ سکیں، خان صاحب نے اس سوچ کے تحت یہ یونیورسٹی بنائی، اس پر کرپشن کا کیس بنانے سے یہ لوگ دنیا و آخرت دونوں میں جوابدہ ہوں گے۔تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اس مقدمے میں غلط فہمی پھیلائی گئی ہے، برطانیہ میں ملک ریاض نے کوئی پراپرٹی خریدی ، وہاں کے اداروں نے دیکھا کہ یہ اتنی مہنگی پراپرٹی کیوں خریدی گئی ہے، وہ مقدمہ آگے نہیں بڑھا، وہاں سٹیلمنٹ ہوئی اور کہا گیا کہ رقم واپس پاکستان لے جائیں۔سلمان اکرم راجا نے کہاکہ یہ رقم ملک ریاض اپنی منشا سے پاکستان لائے، انہوں نے سپریم کورٹ میں کچھ رقم جمع کروانی تھی وہ کروا دی، یہ سب حکومت پاکستان کی مداخلت کے بغیر ہوا، ہماری صرف یہ درخواست تھی کہ اس کا چرچا پاکستان میں نہ ہو۔سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ان تمام باتوں کو پس پشت ڈال کر کہا گیا کہ رقم عمران خان کو دے دی گئی، اس رقم سے ایک پیسہ نہیں نکلا اور وہ رقم حکومت پاکستان کے خزانے میں موجود ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف بنایا جانے والا القادر ٹرسٹ کیس ایک بھونڈا کیس ہے، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) ایک طرف اور سپریم کورٹ ایک طرف ہے ، این سی اے نے 190 ملین پاؤنڈ برطانیہ سے سپریم کورٹ میں بھیجا۔عمر ایوب نے کہا کہ سپریم کورٹ نے یہ پیسہ حکومت کے خزانے میں جمع کروایا، اس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی نے کوئی ذاتی مفاد حاصل نہیں کیا، القادر یونیورسٹی سیرت نبوی صلی اللہ علیہ پڑھانے کے لیے بنائی گئی۔عمر ایوب نے کہا کہ فیصل واوڈا اور خواجہ آصف کل سے شروع ہوگئے تھے، انہوں نے کل سے فیصلہ سنادیا دیا، کیا یہ جج ہیں؟ ان کے پاس فیصلہ کہاں سے آیا ؟ ان کے پاس تحریر کہاں سے آئی ؟
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...