اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہبازشریف نے نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے کے لیے دوست ممالک کی مارکیٹس کے تقاضوں کے مطابق لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے، اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اڑان پاکستان منصوبے سے ملک بھر میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ شہبازشریف نے کہاکہ روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے آراستہ کرنا ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ تکنیکی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے نیووٹیک اور پرائم منسٹر یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام اپنا کردار ادا کرے۔ شہبازشریف نے کہاکہ حکومت نجی شعبے کو فروغ دے کر، ملک میں بے روزگاری کا سد باب کرنے کی پالیسی پر سرگرم عمل ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل آئی ٹی شعبے کی ترقی سے منسلک ہے۔وزیراعظم نے نوجوانوں کو بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے کے لیے دوست ممالک کی مارکیٹس کے تقاضوں کے مطابق لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔ شہبازشریف نے بیرون ملک ملازمت فراہم کرنے والی جعلی اور لائسنس کے بغیر کمپنیوں کے خلاف اقدامات لینے کی ہدایت کی ۔اجلاس کے دور ان وزیر اعظم کو بتایا گیا کہ عنقریب نوجوانوں کے لئے وزیر اعظم ڈیجیٹل یوتھ ہب کے نام سے ایک پلیٹ فارم قائم کیا جارہا ہے، جس سے نوجوانوں کو ملازمتوں اور دیگر خدمات کے حوالے معلومات فراہم کی جائیں گی،وزیراعظم نے ڈیجیٹل یوتھ ہب کو عوام کے لیے آسان بنانے کے لیے انگریزی کے ساتھ ساتھ تمام مقامی زبانوں میں بھی متعارف کرانے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں وزیراعظم کو پرائم منسٹر یوتھ ایمپلائمنٹ پلان، افرادی قوت کو بین الاقوامی مارکیٹ میں درکار صلاحیتوں سے آراستہ کرنے کے لیے اقدامات اور دیگر منصوبوں کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے ڈیجیٹل یوتھ ہب کو عوام کے لیے آسان بنانے کے لیے انگریزی کے ساتھ ساتھ اردو میں متعارف کرانے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
مقبول خبریں
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ (ایس اے آر) جون...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن (ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹوجون کے...
صدر مملکت کا خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج کو ہلاک...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی...
قوم کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے،محسن نقوی
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دو کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا...
کابینہ نے ایوی ایشن ڈویڑن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ایوی ایشن ڈویڑن کو وزارت دفاع جبکہ نارکوٹکس ڈویڑن کو...
جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کے خواہاں ہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کو چینی کیپٹل مارکیٹ سے مزید ہم آہنگ کرنے کے...