اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کو چینی کیپٹل مارکیٹ سے مزید ہم آہنگ کرنے کے لئے جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہاں ہے ،پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لئے سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا،پاکستان میں سکیورٹی کے حالات بہتر ہوئے ہیں۔چین کے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کو انٹرویو میں وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر اکٹھا کرنے کا خواہش مند ہے، مصر کی طرز پر یوآن بانڈز کے اجرا کی بنک گارنٹی کے لئے ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک سے بات چیت چل رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان آنے والے مہینوں میں اپنی کریڈٹ ریٹنگ کو سنگل بی میں بدلنے کے لئے پر عزم ہے۔ وزیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کوملکی معیشت کیلئے اہم قراردیتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہاکہ پاکستان سی پیک کے اگلے فیز میں چین سے مزید تعاون کا خواہاں ہے، سی پیک کے اگلے فیز میں خصوصی اقتصادی زونز، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی شعبوں میں وسعت لائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ چین کے نجی شعبے اور برآمدی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے،چین کی بڑی کمپنیاں اپنے برآمدی یونٹس پاکستان منتقل کر کے پاکستان کو بطور برآمدی مرکز استعمال کر سکتی ہیں،سی پیک ٹو میں برآمدی صنعتوں کی ترجیح سے قرض ادائیگی کو آسان بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ درآمدات پر استوار معیشت کے باعث پاکستان کو زرمبادلہ کی کمی اور ادائیگیوں میں عدم توازن کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا،پاکستان میں سکیورٹی کے حالات بہتر ہوئے ہیں، عالمی کانفرنسیں ہو رہی ہیں، غیر ملکی وفود آ رہے ہیں،غیر ملکی کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے،پاکستان چین کے ساتھ ساتھ چینی خطہ ہانگ کانگ سے کاروباری شراکتوں اور ہانگ کانگ سٹاک میں پاکستانی کمپنیوں کی شرکت کا خواہاں ہے،کاروباری شراکتوں کے لیے ہانگ کانگ کے سرمایہ کاروں کے پاکستان کے دورے کے لیے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کاچیو سے بات ہوئی ہے، باہمی شراکتوں سے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ ہو گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی کمپنیوں اور بنکوں نے روایتی طور پر ملک سے باہر لندن سٹاک ایکسچینج میں لسٹنگ کی ہے، پاکستانی کمپنیوں اور بنکوں کو عالمی سطح پر کیپٹل اکٹھا کرنے کے لیے ہانگ کانگ کی شہرت سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
مقبول خبریں
وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ (ایس اے آر) جون...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ اسپیشل ایڈمنسٹریٹو ریجن (ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹوجون کے...
صدر مملکت کا خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج کو ہلاک...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں دو مختلف آپریشنز میں 8 خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی...
قوم کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے،محسن نقوی
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دو کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا...
کابینہ نے ایوی ایشن ڈویڑن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ایوی ایشن ڈویڑن کو وزارت دفاع جبکہ نارکوٹکس ڈویڑن کو...
جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کے خواہاں ہیں، وزیر خزانہ
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان اپنی مارکیٹ کو چینی کیپٹل مارکیٹ سے مزید ہم آہنگ کرنے کے...