کابینہ نے ایوی ایشن ڈویڑن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی منظوری دے دی

0
22

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں ایوی ایشن ڈویڑن کو وزارت دفاع جبکہ نارکوٹکس ڈویڑن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری دے دی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کا بینہ کے اجلاس میں قومی اقلیت کمیشن ایکٹ 2024 مؤخر کردیا گیا۔وفاقی کابینہ نے ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع اور نارکوٹکس ڈویژن کووزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری دے دی، وفاقی کابینہ نے سی سی ایل سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی۔