قوم کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے،محسن نقوی

0
19

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا میں دو کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پرسکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔منگل کو وزارت داخلہ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 8 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے بڑی کامیابی حاصل کی،خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا اور ان کے عزائم کو خاک ملایا۔ انہوںنے کہاکہ قوم سیکورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے،قوم کی حمایت سے خوارجی دہشتگردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔