نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ، سعودی عرب اور ترکیہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیر مقدم کیا۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کہتے ہیں معاہدہ ہو گیا، اب امداد میں رکاوٹوں کو فوری ختم کیا جائے، فریقین کو معاہدے پرعمل درآمد یقینی بنانا چاہئے۔سعودی عرب نے قطر،مصراور امریکی ثالثی کی تعریف کی اور کہا غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت ختم کرنے کیلئے معاہدہ پر عمل درآمد کیا جائے، اسرائیلی فورسزکی مکمل واپسی کیلئے معاہدہ پر ثابت قدم رہنے کی ضرورت ہے۔ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی غزہ میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ غزہ کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا، انہوں نے یمنی حوثیوں کی غزہ جنگ بندی معاہدے پر مزاحمتی گروپوں کی تعریف کی۔