نئی دہلی (این این آئی)مودی سرکار نے اپنے قریبی دوست گوتم اڈانی کے گروپ کی کرپشن کا پردہ چاک کرنے والی ہنڈ نبرگ ریسرچ تنظیم کو بھی خاموش کرا دیا۔رپورٹس کے مطابق مودی سرکار کے دور حکومت میں جہاں اقلیتوں کا جینا دوبھر ہو چکا ہے وہاں سچ کی آوازوں کو بھی دبانے کا سلسلہ جاری ہے۔ مودی کے قریبی دوست اڈانی کے کاروباری کرپشن کو عیاں کرنے پر ہنڈنبرگ ریسرچ تنظیم کو بند ہونے پر مجبور کردیا گیا۔ہنڈنبرگ ریسرچ کے بانی نیٹ اینڈرسن نے بیان میں کہا کہ سچ کو سامنے لانے کی انہیں اور ان کی تنظیم کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی۔ ہم نے بھارت میں دھوکا دہی، بدعنوانی اور کرپشن کیخلاف لڑائی لڑی۔ ہنڈنبرگ ریسرچ تنظیم نے اڈانی گروپ کی اسٹاک مارکیٹ میں دھاندلی کو بے نقاب کیا تھا۔ اس تحقیقات کے نتیجے میں اڈانی گروپ کی مارکیٹ ویلو میں 135 بلین ڈالر سے زائد کی کمی واقع ہوئی تھی۔مودی سرکار کو اپنے دوست اڈانی کا یہ نقصان برداشت نہ ہوسکا اور اس نے ہنڈنبرنگ ریسرچ تنظیم کیخلاف محاذ کھول دیا۔ مسلسل حکومتی دبا کے باعث بالآخر ہنڈنبرگ ریسرچ تنظیم کو انتہا پسند مودی کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑے۔ ہنڈنبرگ ریسرچ کی رپورٹس پر سکیورٹی اینڈ ایکسچینج بورڈ نے اڈانی گروپ کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ مودی کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے اڈانی گروپ کیخلاف کوئی بڑی کارروائی نہ ہوسکی۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل فروری 2023 میں مودی سرکار کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں سامنے لانے پر بی بی سی کے دفاتر بھی بند کروائے گئے تھے۔ مودی سرکار کے کارنامے پوری دنیا میں بے نقاب ہوچکے ہیں۔ مودی کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز کو بند کرنا اسکی انتہاپسندانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
مقبول خبریں
پاک ایران مشیران قومی سلامتی کے درمیان رابطہ، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور ایران کے مشیران قومی سلامتی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ ترین...
سینیٹر شیری رحمان کا بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے...
اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بھارتی جھوٹے بیانیے کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کیلئے وزیراعظم کی...
پاکستان کا جغرافیائی شناختی نظام کے فروغ کے عزم کا اعادہ، برآمدات، معیشت اور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے متعلق...
وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات،حالیہ دورہ...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے قطر کے سفیر علی مبارک علی عیسیٰ الخطیر نے ملاقات کی جس میں...
پی ایس ایل 10 کے پلے آف میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ...
راولپنڈی (این این آئی)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔اتوار کو پی ایس...